جمال الدین: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے معروف رائٹر، ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر سپرداری کی درخواست کا فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی اپنے سامان کی سپرداری کیس کا فیصلہ جاری کردیا گیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےفیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی رجسٹریشن بک خلیل الرحمٰن قمر کو واپس کی جائے ،خلیل الرّحمٰان قمر کے وکیل محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی طرف سے تاوان کی رقم کی حد تک کیس واپس لے لیا۔
خلیل الرّحمٰان قمر کی طرف سے محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہو ے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ رقم اور گاڑی کی رجسٹریشن بک مجھے سپرداری پر دی جائے۔
پولیس نے ملزموں سے دو لاکھ 40 ہزار روپے اور میری گاڑی کی رجسٹریشن بک برآمد کی ہے،ملزموں نے اے ٹی ایم سے بینک سے رقم نکالی تھی،مال مقدمہ مجھے سپرداری پر دیا جائے، گاڑی کی رجسٹریشن بک کی ضرورت ہے۔