ہربنس پورہ؛ بھتہ نہ دینے پر تاجر کے گھر ملزمان کی فائرنگ

1 Oct, 2024 | 12:37 PM

عابدچوہدری : ہربنس پورہ میں بھتہ نہ دینے پر تاجر کے گھر پر فائرنگ ,شہری خوشی محمد کے گھر فائرنگ کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ ہزبنس پورہ میں ملزمان کو بھتہ نہ دینا تاجر کو مہنگا پڑگیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی نیوز نیٹ ورک کو موصول ہوگئی، موٹرسائیکل سواردوملزمان نے گھر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی میں ملزمان کو شہری خوشی کے گھر فائرنگ کرتے دیکھا گیا، تاجرخوشی محمد کا کہناتھا کہ بھتہ خوروں نے انٹرنیشنل نمبر سے کال کر کے90 لاکھ بھتہ مانگا۔

بھتہ نہ دینے پر پہلے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پھر فائرنگ کر دی،متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست دے دی۔

مزیدخبریں