ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گولی لگنے کے بعد اداکار گووندا کا پہلا  آڈیو  پیغام سامنے آ گیا

گولی لگنے کے بعد اداکار گووندا کا پہلا  آڈیو  پیغام سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپنی گولی سے زخمی ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنے چاہنے والوں کیلئے آڈیو پیغام جاری کر دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے جاری کردہ پیغام میں اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خیرت سے آگاہ کیا ہے۔60 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ ان کے پُرستاروں، والدین اور ان کے گرو کی دعاؤں نے انہیں بچا لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے گولی لگی تھی، لیکن اب اسے نکال لیا گیا ہے، میں ڈاکٹروں اور آپ کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گووندا آج صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، وہ ایک شو کے لیے صبح 6 بجے کی فلائٹ سے کولکتہ کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔

اداکار شیوسینا کے رہنما ہیں اور حادثے کے وقت گھر پر اکیلے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کے منیجر کا کہنا ہے کہ لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گری اور گولی چل گئی جس سے گووندا کی ٹانگ زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سینئر اداکار نے واقعے سے متعلق کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے، واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر گھر کے قریب اسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ دیر علاج کے بعد وہ واپس آ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔مداحوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گووندا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔