توڑ پھوڑ کیس: زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

1 Oct, 2024 | 12:08 PM

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

  زرتاج گل، عامر مغل اور علی بخاری کے خلاف 26 نمبر چنگی میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،عدالت نے علی بخاری کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی توثیق کر دی۔

  زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

مزیدخبریں