اداکار رجنی کانت شدید تکلیف کی حالت میں ہسپتال منتقل 

1 Oct, 2024 | 11:24 AM

ویب ڈیسک:  بالی ووڈ اور تامل فلموں کے معروف اداکار  رجنی کانت کو شدید تکلیف کی حالت میں دل کے علاج کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 76 سالہ اداکار کو پیر کی رات چنئی شہر کے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق رجنی کانت کو دل سے متعلق آج طے شدہ علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ان کی حالت بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت ان دنوں 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے جو کہ جلد ریلیز ہوں گی۔

واضح رہے کہ رجنی کانت اس سے قبل بھی کئی مرتبہ علاج کی غرض سے ہسپتال جا چکے ہیں اور وہ ماضی میں کورونا کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں