ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان شوگرملزریفرنس، عدالت نے مزید سماعت 11اکتوبرتک ملتوی کر دی

رمضان شوگرملزریفرنس، عدالت نے مزید سماعت 11اکتوبرتک ملتوی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کےخلاف رمضان شوگرملزریفرنس، حمزہ شہباز کی بیماری کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،احتساب عدالت نےمزیدسماعت 11اکتوبرتک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کےمطابق نیب کی جانب سےپراسیکیوٹرثاقب عزیزتارڑپیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت کی،ملزمان کےوکلانےریفرنس واپس ،چیئرمین نیب کو بھجوانے کی درخواستیں دائر کر دیں، عدالت نےنیب سےشہبازشریف اورحمزہ شہبازکی درخواستوں پرجواب طلب کر لیا،وکلا نے عدالت کو بتایا کہ نیب قانون میں ترامیم کی بحالی کے بعد ریفرنس قابل سماعت نہیں رہا۔

استدعا کرتے وکلانے کہا کہ ریفرنس کو واپس چیئرمین نیب کو بھجوا دیا جائے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب کا کیا مؤقف ہے ؟پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کی ریفرنس واپس بھجوانے کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے،نیب آئندہ سماعت پر درخواستوں پر جواب جمع کرا دے گا۔
حمزہ شہباز کی بیماری کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزیدسماعت 11اکتوبرتک ملتوی کر دی۔