انٹربینک میں ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

1 Oct, 2024 | 10:45 AM

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں کاروبار کے دوران  کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی 2روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

 کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 61 پیسے ہو گئی،واضح رہے گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو ئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 دوسری جانب دو روز کی مسلسل مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس  145 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 259 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا، اسٹاک مارکیٹ میں جمعے اور پیر کو شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
 

مزیدخبریں