ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 77ہزار سے زائد امیدوارفیل

گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 77ہزار سے زائد امیدوارفیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا، گیارہویں جماعت کے امتحان میں ایک لاکھ 62ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 52فیصد رہا، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات میں 77ہزار سے زائد امیدوارفیل ہوئے۔

کنٹرولر امتحانات کا کہناتھا کہ مذکورہ نتائج گزشتہ سال کی نسبت ایک ہفتہ قبل جاری کیا ،موجودہ نتائج پچھلے سال کی نسبت 5 فیصد کم رہے،کنٹرولر امتحانات زاہد میاں ،سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے نتائج کا اعلان کیا۔

کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہناتھا کہ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے نتائج معلوم کرسکتے ہیں،ایگزمینرزپریکٹیکل کاپیوں کوامتحان کے بعد ضائع کردیں گے۔