لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کرنے کیلئےججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی

1 Oct, 2024 | 09:54 AM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیےججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم  کی منظوری کے بعد 9واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

نئے روسٹر کے مطابق، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی 3 اور 4 اکتوبر کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ اسی طرح جسٹس عاصم حفیظ 4 اکتوبر کو اور جسٹس محمد امجد رفیق 3 اور 4 اکتوبر کو پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔

 ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمران صفدر کی جانب سے ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں