ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ پنجاب نے میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کردی

محکمہ داخلہ پنجاب نے میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: حکومت پنجاب نے میانوالی میں 7 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق میانوالی میں منگل یکم اکتوبر سے سوموار 7 اکتوبر تک ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی درخواست کے مطابق میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی، میانوالی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق میانوالی میں دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور عوامی آگاہی کیلئے اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔