عوام کنگال،نمائندے خوشحال، 76 نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

1 Oct, 2024 | 09:40 AM

سٹی42:آئی ایم ایف کا شکنجہ، عوام کنگال، نمائندے خوشحال،پنجاب حکومت نے وی وی آئی پیز کیلئے76 نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پارلیمانی سیکرٹریز اور وزرا کے پروٹوکول کیلئے لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گے، 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار مالیت کی 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ پروٹوکول کیلئے 20 کروڑ 90لاکھ سے 30 لگژری گاڑیاں آئیں گی۔

 پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم کے دعوئے ہوا ہونے لگے،پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریز ،سرکاری افسران اور وزار کے پروٹوکو ل کیلئے ا نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری ہو گئی،مجموعی طور پر 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار مالیت کی 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی.
صوبائی وزراء کے پروٹوکول کیلئے 20 کروڑ 90لاکھ سے 30 لگژری گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی،ایس اینڈ جی اےڈی کےپروٹوکول کیلئے3کروڑ61لاکھ سے2 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی.

ایک کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار روپے گاڑیوں پر ٹیکس بھی ادا کیا جائے گا۔30گاڑیوں کی سجاوٹ کیلئے 3 کروڑمزید خرچ کیے جائیں گے.
واضح رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے76لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست دی تھی.

مزیدخبریں