اقصی سجاد:اکتوبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی شہر کے موسم میں تبدیلی،صبح میں سورج کی شفاف کرنیں اور رات میں ٹھنڈ محسوس کی جانے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں تبدیلی سے ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح میں اضافہ ,165 فیصد ریکارڈ کی گئی،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا،صبح میں سورج کی شفاف کرنیں اور رات میں ٹھنڈ محسوس کی جانے لگی۔
درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں،محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں۔
یو ایس کونسلیٹ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 163، سید مراتب علی روڈ میں ائیر کوالٹی انڈیکس174 ریکارڈ کی گئی۔