خورشید رحمانی : پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن (پی آئی اے )کی دبئی سے ملتان کی پرواز کے طیارے کے سارے ٹائرز برسٹ ہو گئے ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دبئی سے ملتان کے لیے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر طیارے کے انجن میں خرابی کی وارننگ موصول ہوئی، چہاز کے کپتان نے مہارت کے ساتھ ایمرجنسی بریک سسٹم کا استمعال کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت روک لیا.
ذرائع نے بتایا کہ ٹائرز پھٹنے کے باعث پرواز کے 172 مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا جبکہ طیارے میں خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کراچی سے دبئی کے لئے آج رات روانہ ہوگا۔
پرواز کے کچھ مسافروں کو دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 سے آج رات روانہ کیا جائے گا، کچھ مسافروں کو پی ائی اے کی پرواز شارجہ سے ملتان کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔