سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ایف بی آر کے گزشتہ اعلان کے مطابق یہ تاریح 30 ستمبر تک تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر ر کے چئیرمین اشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارتاہم اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن رات نصف شب کے قریب جاری کردیا گیا۔
پیر کے روز آخری گھنٹے تک ایف بی آر کے پورٹل پر ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے والوں کا غیرمعمولی رش رہا۔ بہت سے لوگوں کے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کے لئے تیاری کے باوجود وقت ختم ہو جانے کے باعث، گوشوارے جمع کرانے سے رہ جانے کے امکان کے سبب ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 دن آگے کر دینے کی تجویز تھی جس پر ایف بی آر کے سینئیر فیصلہ سازوں نے آخری وقت پر غور کیا اور ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے کی تاریخ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔
ایف بی آر ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ا30 ستمبر کی شب تک ٹیکس کلیکٹر ادارہ نے ستمبر کیلئے ٹیکس کا جو ٹارگٹ طے کیا تھا وہ پوراکرلیا۔ ستمبر کیلئے ٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ تھا جبکہ کلیکشن بڑھ کر 1100ارب ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیے ہیں، گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دگنا ہوگئی۔