ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجے گا

China Pakistan Space Cooperation, City42, Pakistani Satellite, China to attempt lunar far side sample return in 2024, Lunar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چاند کے لیے چین کا نیا مشن چینگ ای 6 پاکستان کے ایک سیٹلائیٹ کو بھی وہاں لے کر جائے گا۔پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجے گا۔ چینی مشن چاند کے تاریک حصہ سے وہاں موجود مواد کے نمونے جمع کر کے زمین پر لائے گا۔

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے اپنے ایک بیان میں بتایا  کہ چینگ ای 6 مشن 2024 کی پہلی ششماہی میں چاند کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

یہ مشن پاکستان، یورپین اسپیس ایجنسی، فرانس اور اٹلی کے سائنسی آلات اور سیارچوں کو اپنے ساتھ چاند پر لے کر جائے گا۔

چینگ ای 6 مشن میں فرانسیسی انسٹرومنٹ موجود ہوں گے جو ریڈیو ایکٹیو گیس کی جانچ کریں گے۔

اسی طرح یورپین اسپیس ایجنسی کے نیگیٹیو آئن ڈیٹیکٹر اور اٹلی کے کیلیبریٹ راڈار سسٹم کو بھی یہ مشن اپنے ساتھ چاند پر لے جائے گا۔ پاکستان کے کیوب سیٹ نامی منی ایچر سیٹلائیٹ کو بھی چاند کے مدار میں پہنچایا جائے گا۔

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کی جانب سے بین الاقوامی لیونر ریسرچ اسٹیشن پراجیکٹ کی رفتار بڑھائی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ مزید بین الاقوامی شراکت دار اس کا حصہ بنیں گے۔

سی این ایس اے نے بتایا کہ بین الاقوامی تعاون میں اضافے کے لیے یہ مشن 4 ممالک کے پے لوڈ اور سیٹلائیٹس کو اپنے ساتھ لے جائے گا۔

چینگ ای 6 مشن چاند کے تاریک حصے میں جاکر وہاں کی سطح سے نمونوں کو اکٹھا کرکے زمین پر واپس آئے گا۔

سی این ایس اے کے مطابق یہ پہلی بار چاند کے تاریک حصے سے نمونوں کو زمین پر لایا جائے گا، اس سے پہلے ایسے مشنز میں چاند کی قریبی سطح سے نمونوں اکٹھے کیے گئے تھے۔

بیان کے مطابق اس مشن کا مقصد چاند کے مختلف خطوں کے نمونوں کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ چاند کی عمر کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔

چینگ ای 6 کے بعد چین کی جانب سے چینگ ای 7 روبوٹیک مشن کو چاند کے قطب جنوبی میں بھیجا جائے گا۔ یہ مشن وہاں برف کے آثار دریافت کرے گا جبکہ خطے کے ماحول اور موسم کی جانچ پڑتال بھی کرے گا۔ چینگ ای 8 مشن سے چینگ ای مشنز کا اختتام ہوگا جو وہاں ممکنہ طور پر ریسرچ اسٹیشن کے قیام کے لیے بھیجا جائے گا۔ خیال رہے کہ 2020 میں چین کا چینگ ای 5 مشن چاند سے نمونے اکٹھے کرکے زمین پر واپس لایا تھا اور اس طرح وہ امریکا اور روس کے بعد ایسا کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا تھا۔