ٹک ٹاکر پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی

1 Oct, 2023 | 10:26 PM

آزاد نہڑیو: ٹک ٹاکر پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی، آئی جی سندھ پولیس رفعت مختیار نے نوٹس لے لیا۔

 آئی جی سندھ پولیس رفعت مختیار نے ٹک ٹاکر پولیس اہلکاروں کا نوٹس لیتے ہوئے 18 سندھ پولیس کے ٹک ٹاکر اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کر دی، 18 ٹک ٹاکر پولیس اہلکاروں  کی فہرست جاری کردی گئی اور فہرست کی کاپی محکمہ  داخلہ کو بھی ارسال کر دی گئی۔

 پولیس اہلکاروں کے بیلٹ نمبرز اور فالورز کی تعداد سمیت اہلکاروں کی بنائی گئی آئی ڈیز بھی فہرست میں شامل ہیں۔ متلقہ حکام کو ہدایت کردی گئی ہے کہ اب کوئی پولیس اہلکار ٹک ٹاک بنائے تو کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں