ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپین کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

Span Night Club Blaze, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک:  اسپین کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔بین الاقوامی نشریاتی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق اسپین کے شہر مرسیہ کے نائٹ کلب میں آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام نے بھی آگ لگنے سے 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بجھا دیا گیا، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آگ لگنے کی وجوہات جاننےکے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کو خدشہ تھا کہ کلب کی عمارت میں مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 اسپین کے نائٹ کلب میں لگنے والی یہ آگ ملک میں 30 سال کے دوران لگنے والی بدترین آگ ہے۔  اس سے قبل 1990 میں اسپین کے شہر زراگوزا میں ایک عوامی اجتماع کے دوران پنڈال میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔