پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے،مریم نواز کا شاہدرہ جلسہ سےخطاب

1 Oct, 2023 | 08:30 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی 42:مسلم لیگ ن نےشاہدرہ میں  بڑا جلسہ کر کے انتخابی مہم اور اپنے قائل میاں نواز شریف کے استقبال کی عوامی مہم کا بیک وقت آغاز کر دیا۔این اے 123 شاہدرہ میں سیاسی پاورشو میں مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نوازنے جلسے سے خطاب کیا۔
مریم نواز نے پنے خطاب میں کہا کہ شاہدرہ کا نوازشریف سےعشق کا جو رشتہ ہے خواہ زوال ہو یا عروج اپنا راستہ نہیں بدلا۔ اللہ کا شکر ہے کہ ن لیگ کا شاہدرہ نے ساتھ نہ چھوڑا ۔ ہر مشکل وقت میں بھی شاہدرہ سے شیر کی ہی آواز آئی۔ مریم نواز نےالیکشن مہم کا آغاز شاہدرہ سے شروع کر دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جب انہوں نےنوازشریف کو بتایا کہ شاہدرہ والوں سے ملنے جا رہی ہوں تو انہوں نے شاہدرہ کو اپناسلام بھیجا ہے۔ اکیس اکتوبر کو ہم سب مل کر نوازشریف سے ملنے مینار پاکستان جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ 21اکتوبر کو پاکستان کی خوشحالی واپس آرہی ہے۔ پاکستان کو اس وقت نواز شریف کی ضروت ہے۔ مہنگائی کا خاتمہ کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے ۔ لوڈشیڈنگ اور دہشگردی کا خاتمہ کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے۔ نوازشریف سے اقتدار چھیننے والے عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ  نوازشریف کو ختم کرنے کی کئی کوششیں ہوئیں۔ہر بار کی طرح نوازشریف پہلے سے طاقتور ہوکر واپس آیا۔جب نواز شریف کو نکالا تو ہمارے گھروں سے روشنی نکل گئی ۔ملک کی گلیوں ، شہروں سے سکون چلا گیا ، عوام کا سکون چھین لیا گیا۔ جس کو عبرت کا نشان بنانا چاہا آج ملک اس کے استقبال کی تیاریاں کررہا ہے۔ ہر طرف سے آواز آرہی ہے چوتھی واری فیر شیر ۔ ایک بار پھر نواز شریف وزیراعظم کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف ملک کی خاطر واپس آرہا ہے ۔میاں جدوں آئے گا۔لگ پتہ جائے گا۔شاہدرہ والو۔ آپ سے دل کی ایک بات کروں۔
نواز شریف نے سیاسی انتقام اور جھوٹے مقدمات سہے، جیلیں اور سزائیں سہیں۔لیکن نواز شریف کے ذاتی نقصانات کا کوئی ازالہ نہیں کر سکتا۔
نواز شریف کی ماں اور اہلیہ اب اس کے پاس موجود نہیں اور یہ زخم کبھی نہیں بھر سکتے۔ 21 اکتوبر کو فرد واحد کی واپسی نہیں بلکہ ملکی ترقی، خوشحالی کی واپسی اور سستی گیس کی بھی واپسی ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں مریم نواز نے جلسہ کے شرکا سے پوچھا،کیا میرے ساتھ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان چلو گے۔ جلسہ کے شرکا نے پرجوش نعرے لگا کر اثبات میں جواب دیا تو مریم نواز نے کہا، آپ سے 21 اکتوبر کو سہہ پہر 4 بجے مینار پاکستان پر ملاقات ہو گی۔

مزیدخبریں