ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹر دورانِ بیٹنگ دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی چل بسا

بھارتی کرکٹر دورانِ بیٹنگ دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر دورانِ بیٹنگ دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی انتقال کرگیا۔ 

 بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کھلاڑی سعودی عرب میں کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر انتقال کرگیا، کرکٹر کی شناخت محمد عاطف خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے مراد نگر سے ہے۔

 بھارت سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ عاطف خان الخبر کے علاقے رکھہ کے گراؤنڈ میں میچ کے دوران بیٹنگ کررہا تھا کہ اس دوران اچانک اس کے سینے میں شدید درد اٹھا اور وہ پچ پر گر پڑا، کھلاڑی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، بھارتی شہر حیدرآباد کے رہائشی کرکٹر کے سوگواران میں بیوی اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔

 ڈاکٹر کے مطابق اگر کرکٹر کو بروقت سی پی آر دیا جاتا تو شاہد اس کی جان بچ جاتی، جب کسی شخص کا دل کام کرنا بند کر دیتا ہے تو ایک ایک سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے، سی پی آر سینے کے دبا ؤ کو کم کرنے اور سانس فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔