گجرات؛ طالبات کو حراساں کرنے کا معاملہ، پولیس کی ملزم کے ساتھ ملی بھگت سامنے آ گئی

1 Oct, 2023 | 07:08 PM

رانا شہزاد : گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں طالبات کو جنسی طور پر حراساں کرنے کا معاملہ، پولیس کی ملزم کے ساتھ ملی بھگت سامنے آ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے ملزم گزشتہ روز ضمانت پر رہا  ہو گیا۔ پولیس نے آج ملزم کی گرفتاری پر 2 بجے کے قریب پریس ریلیز جاری کر دی جبکہ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ 

پولیس نے ملزم کی رہائی کے بعد گرفتاری کی پریس ریلیز جاری کردی۔ پولیس کی پریس ریلیز نے بھانڈہ پھوڑ دیا شہریوں نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔

واضح رہے کہ ملزم عمران نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل سے متعدد فحش وڈیو برآمد ہوئیں۔ 

مزیدخبریں