عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں، راناثناءاللہ

1 Oct, 2023 | 06:55 PM

اویس کیانی : مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کی واپسی کا اعلان ہونے کے بعد عوام کا جوش و خروش مثالی ہے۔ 

راناثناءاللہ نے بیان دیتے ہوئے کہا  کہ عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کو عوام نجات دہندہ سمجھتے ہیں،جو انہیں مہنگائی،غربت،بیروزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے۔ پورے پاکستان میں استقبالیہ پروگرامز میں دلچسپی اور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک کے مسائل کا حل صرف میاں محمد نواز شریف جیسی ہر دلعزیز، آزمودہ اور تجربہ کار سیاستدان کی قیادت میں ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے پاکستان کی بجائے عوام 2017 کے پاکستان اور اسکو بنانے والوں کو یاد کرتی ہے اور انہی اچھے دنوں کی واپسی چاہتی ہے۔ انشاءاللہ 21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دے گا اور عوام معمار پاکستان کا  ایک فقیدالمثال استقبال کرے گی۔ 

مزیدخبریں