ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے ای کا ریڈنگ روم، کیفے ٹیریا اپ گریڈ،محسن نقوی کا پورا میو ہسپتال جنوری تک اپ گریڈ کرنے کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نگراں وزیراعلیٰ سیدمحسن نقوی نےکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے اپ گریڈیشن پروجیکٹ کے سلسلہ میں ابن سینا ریڈنگ روم، کیفےٹیریا کا افتتاح کر دیا۔

محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کےہمراہ اپ گریڈ کئے گئےریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاکادورہ کیا۔
محسن نقوی اور صوبائی وزرانےریڈنگ روم ،کیفےٹیریا میں فراہم کی جا رہی سہولتوں کاجائزہ لیا اور کیفےٹیریامیں کھانےپینےکی اشیاءکامعیار چیک کیا۔ 
محسن نقوی خود  کیفےٹیریاکےکچن میں گئے ،کھانے کی اشیاءکی تیاری کےعمل کامشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ او رصوبائی وزراءنےریڈنگ روم ،کیفے ٹیریا میں ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے ڈاکٹرز سے سہولتوں کے بارے میں استفسارکیا۔ ڈاکٹرزنے ریڈنگ روم ،رکیفے ٹیریا کی اپ گریڈیشن پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔


نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح کے بعد ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، طلباکو ریڈنگ روم او رنیاکیفے ٹیریا مبارک ہو، چندماہ پہلے دورے پریہاں آیا تو دیکھا  کہ کیفے ٹیریا کی حالت ابتر تھی۔ ریڈنگ روم کےاے سی خراب تھے، ڈسٹ تھی اور بری حالت تھی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اب ریڈنگ روم انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا بن گیا ہے، اب اس ریڈنگ روم کاخیال رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے۔مجھے اصل خوشی تب ہوگی جب پورا میو ہسپتال اپ گریڈ ہوجائے گا۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ 31جنوری تک میو ہسپتال مکمل اپ گریڈ ہو جائے گا۔ہسپتال انتظامیہ اپ گریڈیشن کے کام کی اونر شپ لے گی ،کام جلد ہوجائیگا،

نگران وزیراعلیٰ نے میڈیککل سٹوڈنٹس کو بتایا کہ میں ہر فلور پر جا کر جاری کام کی پیشرفت کاجائزہ لیتا ہوں،بمیو ہسپتال کا آؤٹ ڈور بھی نیا بنایا جائے گا،ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے جتنے فنڈزدرکار ہوئے مہیا کرینگے،

محسن نقوی نے اس بات پر تاسف کااظہار کیا کہ میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹرز نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ہم نے میڈیکل کئیر کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو لاناہے،خواہ بیرون ملک سے ہی کیوں نہ لانا پڑی۔