(عابد چودھری)نولکھا میں نامعلوم ملزمان نے تاجر کو قتل کر دیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق38 سالہ بخت منیر اپنی دوکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سے 38 سالہ بخت منیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں۔