1500 فٹ طویل غیر قانونی گیس پائپ لائن پکڑی گئی

1 Oct, 2023 | 12:05 PM

شاہد سپرا :سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہورریجن کاگیس چوری کیخلاف آپریشن کے دوران ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن کو ٹیمپر کر کے بڑے پیمانہ پر گیس چوری پکڑ لی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن رائیونڈ میں 1500 فٹ طویل غیر قانونی پائپ لائن پکڑی گئی ہے جس کے ذریعے1.25انچ قطر کے پائپ کو  2 انچ قطر کی مین لائن سے منسلک کرکے گیس چوری کی جارہی تھی۔1500فٹ طویل 1.25 انچ قطر کی جعلی لائن کھدائی کرکے منقطع کردی گئی ہے۔
پائپ کو قبضہ میں لیکر گیس چوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں