برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی

1 Oct, 2023 | 10:03 AM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔

برائلر کی قیمت میں 17 روپے کمی ہوئی ہے،مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گوشت کی سرکاری قیمت 542 روپے سے کم کر کے 525 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 337 روپے جبکہ پرچون ریٹ 350 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں ایک روپے کا اضافہ، 297 روپے فی درجن ریٹ مقرر،انڈوں کی پیٹی 8790 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

 
 و
 
 

مزیدخبریں