نوازشریف استقبالی جلسہ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کا مشترکہ خطاب، پہلا میدان آج سجے گا

1 Oct, 2023 | 03:45 AM

راؤ دلشاد: مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز  آج اتوار سے لاہور میں جلسوں کاآغاز کریں گے۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز دونوں آج شام سات بجے شاہدرہ میں مسلم لیگ نون کے  پہلے اسقبالی جلسہ سے خطاب کریں گے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اتوار کو این اے 123 شاہدرہ میں جلسے سے خطاب کے پیشَِ نظر اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت یقینی بنانے کے لئے کیلئے دونوں لیڈروں کے کارکنوں نے دن رات ایک کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن لاہور میں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کے سلسلے میں 7 جلسے کرے گی۔مسلم لیگ ن کے اتوارکے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

 شاہدرہ میں جلسہ سابق ایم این اے ملک ریاض کے حلقہ میں کیاجارہاہےاور اس سلسلہ میں انتظامات کی بنیادی ذمہ داری ان کی ہے۔  سابق رکن قومی اسمبلی ملک ریاض نے شاہدرہ جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد نواز شریف کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کرینگے۔شاہدرہ لاہور کا گیٹ وے ہے ۔قائد کی بیٹی بھی یہاں خطاب کریں گی ۔انشاءاللہ 21 کو قائد نواز شریف کی وطن واپسی ہوگی۔

مزیدخبریں