ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوس ورلڈ کپ کے میچوں میں انہونیاں کروائے گی؟

ICC Men's World Cup, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں میں بہت سی باتیں کرکٹ کے روایتی پیرامیٹرز سے مختلف ہونے کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

کرکٹ کے بعض پنڈت  ورلڈ کپ کے میچوں میں جوئے کے عنصر کے کرشمے سامنے آنے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں تو بعض ناقدین موسم کے سبب ڈیو (اوس) کے فیکٹر کو بھی میچوں پر اثر انداز ہونے والا ایک اہم فیکٹر قرار دے رہے ہیں۔ وجوہات کچھ بھی ہوں یہ بات طے ہے کہ شائقین اور قومی ٹیموں کے مداحوں کو ورلڈ پ کے میچوں میں انہونی باتیں ہونے کی امید رکھنا پڑے گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا ہےکہ اوس کا عنصر ورلڈ کپ کو انتہائی دلچسپ بنا دے گا۔

 بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میچ میں 66 رنز سے شکست کے بعد راجکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران اوس اور اس کی وجہ سے میدان میں نمی اس عالمی کپ کو انتہائی سنسنی خیز بنا دے گی، بھارت ایک بڑا ملک ہے اور یہ کہنا مشکل ہو گا کہ کیا ہر جگہ یکساں اوس پڑے گی، ہر میدان اور ہر دن الگ ہو گا، اوس کے حوالے سے کوئی بھی پیش گوئی کرنا کافی مشکل ہے۔

 سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ واقعی اوس کس حد تک میچوں کے نتائج پر اثرانداز ہو گی،  اپنے تجربات کو یاد کرتے ہوئےدریوڈ نے کہا کہ نے ایسے میدانوں پر بھی میچ کھیلے جہاں میچ سے ایک دن قبل آؤٹ فیلڈ بالکل گیلی ہوتی ہے لیکن میچ کے وقت یہ بالکل خشک ہوتی تھی، جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھے گا، کچھ مقامات پر اوس اہم کردار ادا کرے گی البتہ کچھ جگہوں پر ایسا نہیں بھی ہو گا جس کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ بہت زیادہ دلچسپی کا حامل ہو گا۔

 واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اس وقت کھیل کے تمام فارمیٹس میں عالمی نمبر ایک ہے اور وہ 8 اکتوبر کو پانچ مرتبہ کی چیمپیئن آسٹریلین ٹیم کے خلاف میچ سے آغاز کرے گی جس کے بعد 14 اکتوبر کو  وہ پاکستان کے مدمقابل ہو گی۔

 خیال رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا ۔  بھارت کے 10 شہر 48 میچوں کی میزبانی کریں گے، ان 48 میچوں میں سے سوائے 6 میچوں کے باقی تمام میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور بھارت میں ڈے اینڈ نائٹ میچوں میں شام کے اوقات میں اوس اور گیلی آؤٹ فیلڈ  اہم کردار ادا کرتی ہے اور دونوں ٹیموں کو مختلف نوع کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔