حالیہ دہشتگردی کےبعد بڑےایکشن کا فیصلہ،نیشنل ایکشن پلان اپیکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبرکوہوگا

1 Oct, 2023 | 01:16 AM

اویس کیانی: وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نگراں وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں چاروں نگران صوبائی وزرائے اعلی کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور تمام صوبوں کے پولیس سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

 وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اجلاس کے شرکا کو ملکی سکیورٹی پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر غور کے ساتھ اہم نکات پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے اور اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

مزیدخبریں