ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانے کی مہلت بڑھا دی گئی

FBR, Federal Bureau of Revenue, Income Tax Returns, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وفاقی بیورو آف ریوینیو نے انکم ٹیکس گوشوارےجمع کراوانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

 انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مدت 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔ انکم گوشوارے فائل کرنے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.

فیڈرل بیورو آف ریوینیو کی جانب سے ٹیکس ریٹرنز  فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تجارتی اداروں اور مختلف ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے کے پیش نظر، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس سال 2023 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ 31 اکتوبر 2023  تک بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم، مذکورہ ریٹرن فائل کرنے کے لیے مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔

 قبل ازیں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بڑھانے کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں توسیع پر غور کے لیے اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں مدت بڑھانے کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر کو ملک بھر سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھانے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں. انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانےکی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی اور ایف بی آر کی جانب سے تاریخ میں توسیع نہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ ستمبر کی آخری تاریخ تک ملک بھر میں  19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کردیئے۔