اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے سے کیسے بچائیں؟

1 Oct, 2022 | 10:50 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: آپ نے متعدد بار اپنے دوست احباب سے یہ جملہ سنا ہوگا کہ میری فیس بک آئی ڈی ہیک ہوگئی ہے، یہ حادثہ آپ کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے، مگر اس کا تدارک کیسے کیا جائے؟

کیا آپ کو علم ہے کہ سوشل میڈیا کی کمپنی فیس بک اپنی ویب سائٹ اور لوگوں کی آئی ڈیز کی حفاظت کے لئے کروڑوں ڈالرز خرچ کرتا ہے جس کا اولین مقصد صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیکنگ سے بچانا ہے۔کپمنی تو اپنے طور پر اقدامات کرتی رہتی ہے مگر کچھ ایسے طرز عمل کے ذمے دار خود صارفین ہوتے ہیں جو اپنے ہاتھوں سے اس مشکل میں گرفتار ہوتے ہیں۔

مگر پریشان نہ ہوں ہم آپ کو کچھ اہم طریقے بتانے جارہے ہیں جس کی مدد سے آپ خود اپنی فیس بک آئی ڈی کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

1. فیس بک پر صارفین کی معلومات چرانے کا اہم ترین مشغلہ ‘فیک پیجز ‘ بنانا ہے، یہ بلکل فیس بک کے اصلی پیج کی طرح ہوتا ہے جہاں ہم پاسورڈ ڈالتے ہیں اگر کسی نے آپ کو کسے گانے یا کسی ویب سائٹ یا کسی بھی جگہ کا لنک دیا اور آپ نے اس کو کھولا تو وہ فیک پیج آجائے گا جو آپ سے میل اور پاسورڈ مانگے گا اور آپ کو لگے گا شاید آپ کی آئی ڈی بند ہو گئی ہو۔ آپ جیسے ہی پاسورڈ ڈالیں گے تو آپ کی آئی ڈی سمجھ لیں گئی کیونکہ پاسورڈ اس ہیکر کے پاس چلا جائے گا اس لئے کبھی بھی ایسا لنک مت کھولیں اگر کھول بھی لیا تو پاسورڈ مت ڈالیں۔

2.کوئی بھی آپ کو فیس بک کے نام سے میل بھیج سکتا ہے، آپ جیسے ہی اسے کھو لیں گے تو آپ کو گمان ہوگا کہ یہ فیس بک نے بھیجی ہے وہ میل آپ سے آپ کا پاسورڈ تبدیل کرنے کے لئے بولیں تو سمجھ جائیں کہ یہ جھوٹی ای میل ہے۔

3. فیس بک صارفین کی آئی ڈی ہیک کرنے کا یہ عام طریقہ ہے، اگر آپ کے وائی فائی یا کمپیوٹر کا کنکشن کسی اور کے ساتھ شئیرنگ پر ہی تو وہ کچھ سافٹ ویئرز سے آپ کے کمپیوٹر میں آکر سب کچھ دیکھ سکتا ہے اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ بہترین اینٹی وائرس ڈاؤن لوڈ کرنا ہے۔

4.یہ طریقہ آپ کو باور کرتا ہے کہ صارف نے جو میل اور پاسورڈ فیس بک میں ڈالا ہے وہ کسی اور جگہ مت ڈالیں ، ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کی فیس بک آئی ڈی ہیک ہوسکتی ہے بلکہ وہ اس کا غلط استعمال بھی کرسکتا ہے۔

5.اس طریقہ واردات میں ہیکر ایک پروگرام استعمال کرتا ہے، وہ پروگرام بہت سارے بلکہ ہزاروں پاسورڈ ڈالتا جائے گا جب تک آپ کا پاسپورڈ ہاتھ نہیں آتا وہ اپنی مذموم کوشش کرتا رہتا ہے، اس واردات سے بچنا چاہتے ہین تو پاسورڈ کو آسان مت رکھیں۔

مزیدخبریں