(ویب ڈیسک) بینک اکاؤنٹ اوپن کرانے کے لئے صارفین کو کئی چکر لگانے پڑتے ہیں جبکہ لائنوں میں بھی کھڑے ہونا پڑتا ہے، صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے اس کا حل بھی نکال لیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین گھر بیٹھے ہی بینک اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کے لیے صارف سے مختلف تقاضے کئے جاتے ہیں کچھ دوسروں سے زیادہ سوالات پوچھتے ہیں۔ اگر صارف کسی محکمے میں ملازم ہے تو سے مزید دستاویزات طلب کئے جاتے ہیں۔اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے نئی سہولت فراہم کی ہے جس کی مدد سے صارفین اب گھر بیٹھے ہی بینک اکاؤنٹ اوپن کراسکتے ہیں، اگر صارف کے پاس انٹرنیٹ کنکشن نہیں ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں، صارف کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لئے موبائل سے# 2262* ڈائل کریں اور سٹیٹ بینک کی نئی آسان موبائل اکاؤنٹ کی سہولت سے مستفید ہوں۔
صارف مذکورہ کوڈ پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں، رجسٹر ہو سکتے ہیں، اپنی پسند کا بینک منتخب کر سکتے ہیں، CNIC کی تفصیلات شامل کر سکتے ہیں، اور اپنے اکاؤنٹ کے لیے ایک PIN حاصل کر سکتے ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سہولت صرف سٹیٹ بینک آف پاکستان تک محدود نہیں ہے بلکہ کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔اس کی مزید تفصیلات ہیڈ آف پرائم منسٹر سلمان صوفی نے ٹویٹ کرتے بتائی۔