عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

1 Oct, 2022 | 07:05 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری،اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

تفصیلات کےمطابق وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 407 تھانہ مرگلہ میں درج مقدمہ میں حاصل کیے گئے،تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف 20 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

 مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506  اور  188/189 لگی ہوئی ہے، عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔

واضح رہے کہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی تھی۔

مزیدخبریں