عمران خان نے پاکستان کی سالمیت اور نیشنل سیکورٹی کیخلاف سارش کی، مریم نواز

1 Oct, 2022 | 05:53 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا  آڈیو کو جتنی بار سنیں گے اندازہ ہو گا اس ملک کے ساتھ کس طرح کھیلا گیا، میری بھی آڈیوز سامنے آئیں،سازش ضرور ہوئی مگر اس کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے۔

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کا نفرنس کرتے کہا عوام نے بہت سخت دن دیکھے ہیں، دعا ہے آنے والے دنوں میں عوام کو ریلیف ملے ، آڈیو کو جتنی بار سنیں گے اندازہ ہو گا اس ملک کے ساتھ کس طرح کھیلا گیا، عمران خان فارن فنڈڈ فتنہ ہے،میں عمران خان کا نام لینا پسند نہیں کرتی،مجبوری اس کی حقیقت بتانے کے لئے نام لینا پڑتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کو ویلکم کرتے ہیں،میں ایسے شخص کو اپنے باہر والے دروازے سے اندر نہ آنے دوں،فی الحال ہم اپنی توجہ اس آڈیو کی طرف رکھتے ہیں،میری بھی آڈیوز سامنے آئیں،مسلم لیگ ن کی چاہے کتنی ہی آڈیوز سامنے آجائیں، ملک کے خلاف کچھ سننے کو نہیں ملے گا۔

مسلم لیگ ن اپنا ذاتی مفاد قربان کر سکتی ہے لیکن ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی،مجھے پہلے سے معلوم تھا عمران خان جھوٹا ہے، عمران خان نے سیاسی جلسوں میں سائفر لہرایا، عمران خان کبھی سچ نہیں بول سکتا،سازش ضرور ہوئی مگر اس کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے۔

پرنسپل سیکریٹری اعظم خان عمران خان کے سہولت کاروں میں شامل ہے،وزیراعظم ہاؤس میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بنتے ہیں،نواز شریف کو ہمیشہ وزیراعظم ہاؤس میں عوامی منصوبے بناتے دیکھا،انہوں نے پاکستان کی حساس ترین دستاویز میں ٹمپرنگ کی،سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاوس سے غائب ہوگئی،آپ نے جعلی سازی کی اور اس کو بدلا.

مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ آپ کو پاکستان کے عوام اور اپنی پارٹی سے معافی مانگنی چاہئے، عمران خان نے ملکی سالمیت اور اس کی نیشنل سکیورٹی کے خلاف سازش کی، فاران فنڈنگ کیس میں عمران خان نے ملک دشمنوں سے کروڑوں روپے لئے، سازش میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں، عمران خان نے ملک کی خارجہ پالیسی کے خلاف سازش کی، مسلم لیگ ن پاکستان کی سلامتی پر  کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ 

عمران خان نے ملک کے جمہوری نظام اور خارجہ پالیسی کے خلاف سازش کی، ابھی وزیراعظم نے بتایا کہ کوئی ملک پاکستان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے، آپ نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو کھیل تماشہ بنا دیا، عمران خان کو پاکستان کی دشمن قوتوں سے ڈالر آئے،پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہیں سے 100 اور کہیں سے 80 ڈالر آئے،انہوں نے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا ہے۔

شیطانی ذہن کے ہاتھوں پاکستانی قوم 4سال تک یرغمال بنی رہی،یہ فتنہ پاکستان پر چار سال تک حکمران رہا، فارن فنڈنگ کے علاوہ اس نے جاتے جاتے آئین توڑا،پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے فیصلہ دیا کہ اس نے آئین شکنی کی ہے۔کچھ روز پہلے شوکت ترین کی آڈیوز بھی سامنے آئیں، عمران خان پاکستان کے عوام کے دل میں نفرت اور جھوٹ بھر رہا ہے۔

نام نہ لینے کا درس دیتا ہے اور لوگوں کو کہتا ہے ہم غلام نہیں،آج تک پاکستان میں غداری کا لیبل کسی وزیراعظم پر نہیں لگا،تاریخ میں غداری کا لیبل صرف عمران خان کے ماتھے پر لگا ہے،
 

مزیدخبریں