(ویب ڈیسک) کیا لکی موٹرز (Kia Lucky Motor )نے محدود مدت کے لئے سپورٹیج (Sportage) کی تمام اقسام کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
کیا لکی موٹرز نے اپنی گاڑی( کیا سپورٹیج ) کی تمام اقسام کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے اور کمی محدود مدت کے لئے ہے. سپورٹیج الفا میں 251،000 جبکہ سپورٹیج FWD اور سپورٹیج AWD میں 101،000 روپے تک کی کمی گئی ہے۔قابل غور ہ بات یہ ہے کہ کیا لکی موٹرزنے اپنی محدود مدت کی پیشکش کے لیے کوئی میعاد ختم ہونے کی تاریخ کا انکشاف نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے روپے کی قدر میں اضافے اور درآمدی پابندیوں کو کم کرنے کے حکومت کے فیصلے کے باوجود مہنگائی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے کے بعد کیا نے گاڑیوں کی بکنگ دوبارہ کھول دی تھی۔