ویب ڈیسک :دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت چین کا 73 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے، یکم اکتوبر 1949 کو چین پیپلز ریپبلک آف چائنا کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا، چین میں یہ دن روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے،چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔
73 years ago, People’s Republic of China emerged as a torchbearer of peace, harmony and people-centered development, and grew into Pakistan’s trusted partner. Extending my heartiest felicitations to my Chinese friends on their National Day. 国庆节快乐@AmbNong @zlj517 pic.twitter.com/vDdHocp6MC
— Pakistan Embassy China (@PakinChina_) October 1, 2022
چینی سفارتخانے نے کہا کہ چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں، چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیےحصہ لے رہے ہیں۔
Chinese Foreign Ministry Spokesperson, Mao Ning said that Pakistan's FM’s comments on China’s assistance for flood relief attested to mutual trust & friendship between the two countries. pic.twitter.com/z2LExjU1Mp
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 1, 2022
چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین نے سیلاب زدگان کےلیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی ہے۔
سفارتخانے نے کہا کہ چینی حکومت نے400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین امداد فراہم کی ہے، چینی عوام نے 125 ملین اورسفارتخانےنے 17 ملین امداد دی ہے ، چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔