توہین عدالت کیس میں عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا

1 Oct, 2022 | 01:41 PM

ویب ڈیسک:خاتون جج  کیخلاف توہین آمیز الفاظ پر توہین عدالت کیس میں عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا۔

عمران خان کی جانب سےاسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا گیا۔ عمران خان نے اپنے اس بیان حلفی میں بھی   عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔ عمران خان کی جانب سے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت کے سامنے جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا۔ عدالت اطمینان کے مزید کچھ کہے تو اس حوالے سے مزید اقدام کرنے کو تیار ہوں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ دوران سماعت احساس ہوا کہ 20 اگست کو تقریر میں شائد ریڈ لائن کراس کی۔اگر جج کو یہ تاثر ملا کہ ریڈ لائن کراس ہوئی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔تقریر میں جج کو دھمکی دینے کا ارادہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایکشن لینے سے مراد لیگل ایکشن کے سوا کچھ نہیں نہیں تھا۔26 سال عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی۔ مستقبل میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جس سے عدلیہ کے وقار بالخصوص ماتحت عدلیہ کو نقصان پہنچے۔

مزیدخبریں