سارہ قتل کیس، عدالت نے ملزم کی والدہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی

1 Oct, 2022 | 12:01 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم کی والدہ اپنے وکیل ارسل امجد ہاشمی کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔تفتیشی افسر نے رکارڈ ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل کی عدالت میں پیش کیا۔وکیل ارسل امجد ہاشمی نے کہا کہ 23 ستمبر کی دوپہر 12:37 پر ملزم نے واٹس ایپ میسج کیا، میسج میں شاہنواز نے والدہ کو کہا کہ آپ سارہ کی فیملی سے رخصتی کی بات کریں۔

وکیل نے عدالت میں مزید بتایا اس کے بعد ملزم کی والدہ سو گئیں، انہیں نہیں معلوم رات کو کیا ہوا، ملزم کی والدہ کچن میں تھیں اور وقوعہ والے کمرے سے کچن دور ہے۔

وکیل ارسل امجد ہاشمی کے مطابق صبح 9:12 پر ملزم نے اپنی والدہ کو کال کی تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچیں، ملزم کی والدہ کا کردار صرف اتنا تھا کہ شاہنواز کے کمرے میں بیٹھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

مزیدخبریں