ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کی ہدایت کردی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی اور سیل کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شکایات سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد نمٹایا جائے، عوامی شکایات سے متعلق درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندرحل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کر کے انہیں ریلیف دیا، بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔