کراچی :سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک،4 اہلکار زخمی

1 Oct, 2022 | 08:43 AM

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی کے مبینہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے تیسر ٹاون میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر چھاپا مارا۔   سی ٹی ڈی  کی مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی  کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی مطابق  ملزمان کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں میں عابد،اشعرخان،عرفان،اورمولابخش شامل ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ رات گئےسی ٹی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کے ٹھکانے پرچھاپہ ماراتھا۔تاحال فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

مزیدخبریں