بلال شاہ کی ایسی ویڈیو وائرل جس پر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا

1 Oct, 2021 | 10:58 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سو شل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی  متنازعہ ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں جبکہ بلال شاہ سے شادی کے بعد وہ بھی ان کے ساتھ مختلف ویڈیوز میں دیکھے گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بلال شاہ حریم کو واپس آنے کا کہہ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار  اور اداکارہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں،اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے کئی تنازعات کا سامنا بھی کرناپڑا، حالیہ دنوں بلال شاہ سے شادی کی تصدیق کی جبکہ بلال شاہ نے بھی خود اعتراف کیا کہ تھا کہ حریم سے میری شادی ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس جو کہ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کی گئی مگر اس میں حریم شاہ کے شوہر کو اکیلے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ اپنی اہلیہ کو واپس آنے کا کہہ رہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں ہائے حریم کیسی ہیں آپ؟محبت بھرے لہجے میں ان کو کہتا سنا جاسکتا ہے کہ میں آپ کو بہت بہت یاد کررہاہوں، پلیز آپ جلدی واپس آجائیں۔

https://www. instagram.com/p/CUdPak7jPmB/

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے پر ویڈیو میں بلال شاہ پر کڑی تنقید  کی جارہی ہے جبکہ کچھ صارفین نے حریم کو مشورہ دیا کہ آپ اس کو بوائے فرینڈ نہ رکھیں شادی کرلیں کیوں یہ آپ سے مخلص نہیں لگ رہا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں حریم شاہ نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک اور نئی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، ویڈیو میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کمرے میں موجود ہیں جو کہ بالی ووڈ گانے پرمختلف انداز اپنارہی ہیں جبکہ بلال شاہ حریم کی اس حرکت پر مسکرا رہا ہے،دنوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں