ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی

 Anjuman tajran naeem mir press conf
کیپشن: Anjuman tajran
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)آل پاکستان انجمن تاجران کا ٹیکس پالیسز کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا ، مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر کہتے ہیں 21 اکتوبر کو ایکسائز دفاتر کے سامنے احتجاج جبکہ 29 اکتوبر کو فیض آباد چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ـ
 تفصیلات کےمطابق لاہور پریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران کی قیادت نے ٹیکس پالیسز کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا،مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میرکا کہنا ہے کہ تاجروں کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جارہے، تاجر برادری اپنے مطالبات کے حصول کے لئے 29 اکتوبر کوفیض آباد چوک میں احتجاجی دھرنا دے گی ۔

جس میں جبکہ ملک بھر کی تاجر برادری شریک ہو گی ،تاجر بستر ،پانی اور ادویات بھی اپنے ہمراہ لائیں گے, نعیم میر نے کہا کہ حکومت نےتین روز میں پراپرٹی ٹیکس کے معاملات حل نہ کیے تو 21 اکتوبر کو تاجر ایکسائز آفس کا گھیراؤ کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer