مہنگائی کے ستائے شہریوں کی حکومت کو بددعائیں؛ ٹرانسپورٹرز کا دبنگ اعلان

1 Oct, 2021 | 08:21 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عثمان علیم)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کیلئے کمر کس لی، موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور بھی کرایہ بڑھانے کیلئے پر تولنے لگے، بعض روٹس پر تو کرائے میں اضافہ بھی کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق 3سال میں پٹرول 21بار مہنگا ہوا،تبدیلی سرکار غربت نہیں، غریب مکاؤ مشن پرنکلی ہے،غربت کے ماروں پر کچھ تو رحم کھاؤ،مہنگائی کے ستائے شہریوں کی حکومت کو بددعائیں،مہنگائی کا نیا طوفان سر اٹھانے لگا،ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر ٹرانسپورٹرز بھی پھٹ پڑے، چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن عصمت اللہ نیازی نے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل طے کریں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چنچی رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

 چنچی رکشہ ڈرائیوروں نے پٹرول قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،اس موقع پر ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث کرایوں میں اضافہ ہماری مجبوری ہے،اپنے رکشوں میں تیل ڈالے یاں بچوں کے منہ میں روٹی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ عام آدمی کم پیسے ادا کرکے چنچی رکشہ پر اپنی منزل تک پہنچ جاتا تھا لیکن پٹرول اور کرایوں میں اضافے کے باعث یہ سہولت بھی انسے چھنتی نظر آ رہی ہے۔
 

مزیدخبریں