معروف ڈرامہ پری زاد نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

1 Oct, 2021 | 06:30 PM

ویب ڈیسک: پری زاد  ڈرامہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، یو ٹیوب پر  گیارہویں قسط کے 2 دن میں 50 لاکھ سے زائد ویوز ہوگئے۔ 
رپورٹ کے مطابق ہم ٹی وی پر نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل بدستور ناظرین میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ پری ذاد کی کہانی ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے۔ مرکزی کردار اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ یہ ایسا ڈرامہ ہے جس میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔

پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کر پا رہا، اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے۔ناظرین کی رائے ہے جس باریکی، مہارت اور خوبصورتی سے احمد علی اس کردار کو نبھا رہے ہیں وہ منفرد اور اپنی مثال آپ ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، عروا، صبور علی اور یمنی زیدی شامل ہیں۔

مزیدخبریں