پاکستان کا کالعدم TTP سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ

1 Oct, 2021 | 06:19 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  پاکستان کا کالعدم TTP سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ، وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  کہ حکومتِ پاکستان TTP کو غیر مسلح کرنے کیلئے مذاکرات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں افغان طالبان ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں،کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم تحریکِ طالبان پاکستان کے کچھ گروپس کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمیشہ کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ہتھیار ڈال د ے تو انہیں معاف کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی والے عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں۔وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ نہیں جانتے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے بات نتیجہ خیز ہوگی یا نہیں، ٹی ٹی پی سے بات چیت افغان طالبان کے تعاون سے افغانستان میں ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں