ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب پاکستان میں بھی فوڈ ڈیلیوری ڈرونز کریں گے

In Pakistan too, food delivery will now be done by drones
کیپشن: Drone Delivery
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں بھی جلد ہی فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کے استعمال کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جلد ہی فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔

فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کے استعمال کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ٹوئٹر  پر ایک صارف نے لکھا کہ پہلے سے مشکلات زدہ معیشت میں مزید لوگوں کو بے روزگار کرنے کیلئے ڈرونز کااستعمال۔ایک صارف نے لکھا کہ سکیورٹی کے حوالے سے ڈرونز کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایک آن لائن سروس کمپنی کی جا نب سے بھی کراچی اور لاہور میں فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کے استعمال کا اعلان کیا گیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر