مہنگائی کیوں بڑھی؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات

1 Oct, 2021 | 05:33 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)لاہور میں خود ساختہ مہنگائی پر پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی ٹیم کا خصوصی سروے مکمل ، رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری خود ساختہ مہنگائی پر وفاقی حکومت نے ے پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کو ذمہ داری دی کہ وہ لاہور کا خصوصی سروے کریں جس پر پی بی ایس نے خودساختہ مہنگائی پر پنجاب حکومت کو سروے رپورٹ پیش کردی ہے ۔

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ لاہور میں اشیا خوردونوش سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت نہیں ہورہی ۔سروے رپورٹ کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 16 اعشاریہ 3 فیصد مہنگا فروخت کیا جارہا ہے ۔لاہور میں مونگ کی دال 35 فیصد مہنگی فروخت کی جارہی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کو مارکیٹ میں آلو اور پیاز 26 سے 36 فیصد مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ گھی 4اعشاریہ 5 فیصد ،مسور کی دال 5 فیصد اور ماش کی 6اعشاریہ 7 فیصد مہنگی فروخت کی جارہی ہے ۔دال چنا پتلی 18 اعشاریہ 2 اور دال چنا مٹی 29اعشاریہ 3 فیصد مہنگی دی جارہی ہے اور ٹماٹر مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامے کی بجائے 18 اعشاریہ 3 فیصد مہنگا فروخت کیا جارہا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری نرخ نامے تو ہر مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کرانے کے لیے پنجاب حکومت کو سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں