9 ماہ میں درجنوں بچے، بچیاں جنسی درندگی کا نشانہ، 5 قتل

1 Oct, 2021 | 05:08 PM

Arslan Sheikh

 عرفان ملک: شہر لاہور میں کم عمر بچے اور بچیاں جنسی درندوں کے نشانے پر 9 ماہ میں 87 بچے اور بچیاں جنسی بھیڑیوں کی ہوس کا شکار بنے۔ دو بچوں اور تین خواتین کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روک تھام کے لیے زینب الرٹ سمیت مختلف اقدامات کیے گئے لیکن ان سب کے باوجود کم عمر بچوں پر جنسی تشدد کی واقعات میں کمی نہ آسکی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے 9 ماہ میں 2 بچیاں اور 3 خواتین زیادتی کےبعدقتل کر دی گئیں۔ انہی 9 ماہ میں 14 کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 73 بچوں کو جنسی بھیڑیوں نےبدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ 2بچوں اور 3خواتین کوزیادتی کےبعدقتل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسز  میں 90 فیصد سے زائد کیسز کے ملزمان گرفتار کیے گئے لیکن لاہور پولیس تاحال کریمینل جسٹس سسٹم کے زریعے کسی ایک بھی ملزم کو تاحال سزا دلوانے میں کامیاب نہ ہو سکی جس کی وجہ سے زیادتی کے کیسز میں بھی کمی نہ آسکی۔ 

مزیدخبریں