داخلی معاملات میں مداخلت، اقوام متحدہ کے اہلکار ملک چھوڑ دیں، ایتھوپیا

1 Oct, 2021 | 04:20 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : ایتھوپیا نے اقوام متحدہ کے سات اعلیٰ عہدیداران کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا،وزارت خارجہ کے مطابق ایتھوپیا کے داخلی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے اِن عہدیدادران کو آئندہ 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنا پڑے گا۔

ایتھوپیا نے اقوام متحدہ کے سات اعلیٰ عہدیداران کو ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ایتھوپیا کے داخلی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے اِن عہدیدادران کو آئندہ 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنا پڑے گا۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکٹری انتونیو گوٹیرش نے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کی حکومت پر زور دیا جائے گا کہ وہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو ملک میں رہنے کی اجازت دے۔ اقوام متحدہ کے مطابق حکومتی فورسز اور تیگرائی باغیوں کے درمیان جاری مصلح تنازعے کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موجود پانچ عشاریہ دو ملین افراد کا انسانی امداد پر انحصار ہے۔

مزیدخبریں