ویب ڈیسک : اریٹیریا افریقا کا نتابے تنسیو دستیاب سرکاری ریکارڈ کے مطابق دنیا کا طویل العمرشخص تھا جو 127 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔
رپورٹ کے مطابق نتابے تنسیو 1894 میں اریٹریا کے گاؤں ازیفا میں پیدا ہوئے۔عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے نتابے تنسیو کو باقاعدہ چرچ میں بپتسمہ دیا گیا جس کا ریکارڈ موجود ہے ۔ تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نتابے تنسیو کا باقاعدہ اندراج نہیں کیا ۔ ان کی 27 ستمبر2021 کو وفات کے بعد ان کے پوتے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے اندراج کے لئے رابطہ کیا ہے۔
اس وقت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا طویل ترین عمر کا ریکارڈ ایک فرانسیسی خاتون جین کیلمنٹ کے پاس ہے جو 122 سال کی عمر پا کر 1997 میں انتقال کرگئیں۔اس کے پوتے زیرے کا کہنا ہے کہ ان کی اصل عمر 137 سال تھی کیونکہ ان کے دوردراز گاؤں تک پادری سالوں بعد آتے تھے اور نتابے تنسیو کو دس سال کی عمر میں بپتسمہ دیا گیا۔ زیرے نے نتابے تنسیو کی طویل عمر کا راز صبر، سخاوت اور زندگی بھرپور طریقے سے جینے کو بتایا متعدد مویشیوں اور شہد کے کاروبار کے مالک نتابے تنسیو زندگی کے آخری لمحے تک محنت کرتے رہے ۔ نتابے تنسیو کی اہلیہ 99 سال کی عمر میں 2019 میں انتقال کرگئی تھیں۔