25 سالہ بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

1 Oct, 2021 | 03:05 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر بنگلور میں رہائش پذیر 25 سالہ اداکارہ سوجانیا نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صبح  کے وقت اداکارہ سوجانیا کے کی پھندے سے جھولتی لاش اُن کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔پولیس نے سوجانیا کے کمرے سے خودکشی سے قبل لکھا گیا مبینہ 4 صفحوں پر مشتمل  تحریری نوٹ بھی برآمد کرلیا جس میں اداکارہ کی جانب سے انہیں درپیش ذہنی مسائل اور ان پر قابو نہ پانے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

خود کشی سے قبل لکھے گئے مبینہ خط میں سوجانیا نے اپنی موت کا ذمہ دار کسی کو بھی ٹھہرانے کے بجائے خود کو ٹھہرایا ہے اور اپنی فیملی سے اس عمل کے لیے معافی بھی طلب کی۔

سوجانیا نے خط میں لکھا کہ ’میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں زندگی میں کبھی ایسی کوئی احمقانہ حرکت نہیں کروں گی لیکن میرے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہے، میں اندر سے مکمل طور پر مرگئی ہوں۔

واضح رہےکہ سوجانیا کناڈا فلم انڈسٹری میں ٹی وی سیریز سمیت کچھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزیدخبریں